ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پہلا ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 117رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 117رنز سے شکست دیدی

Thu, 26 Oct 2017 14:33:47    S.O. News Service

بولاوایو،25؍اکتوبر (ایجنسی)  ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کالی آندھی نے زمبابوین ٹیم کو 117رنز سے شکست دیدی ۔9کھلاڑی آئوٹ کرنے دویندرا بشو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 373رنز پر پویلین لوٹ گئی،گریم کریمر نے 4 ، سین ولیمز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوینز کو میچ جیتنے کے لیے 434رنز کاہدف ملامگر پوری ٹیم316رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29اکتوبر سے 2 نومبر یتک کھیلا جائے گا۔


Share: